Advertisement

Responsive Advertisement

جب ایک عورت بھوک کے ہاتھوں رسوا ہویی


فیصلہ آپکا ہے گزشتہ دن سیالکوٹ سے ایک خاتون کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آئی جس میں خاتون ایک سنار کی دکان پر پر
اناپستول دکھاتی ہے اور پھر بیگ میں رکھتی ہے بعد ازاں دکاندار قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیتا ہے

تصویر کا دوسرا رخ خاتون بی اے پاس ہے شوہر میٹرک فیل اور کام کاج کوئی نہیں کرتا ، خاتون تین بچوں کی ماں ہے ، گھر میں بھوک کی وجہ سے مرے ہوئے سسر کا خالی پستول لیتی ہے اور سنار کے پاس پہنچتی ہے پستول دکھا کر واردات کی ناکام کوشش کرتی ہے۔۔ تاکہ گھر میں کچھ کھانے کو آ سکے واللہ و عالم

تصویر کا تیسرا رخ خاتون کی تصاویر اور سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے ، پکڑنے جانے کی اطلاع پر شوہر تھانہ آ کر طلاق دے دیتا ہے اور خاتون کے ماں باپ بھی رشتہ توڑ دیتے ہیں۔۔

 تصویر کا چوتھا رخ پولیس کے پوچھنے پر خاتون کا ایک ہی جواب

 "میری مجبوری تھی جو ایسا کیا"

تصویر کا پانچواں رُخ اب ایک مثال ہے اگر خاتون جیل سے باہر آکر تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کر لیتی ہے

جرم کو کسی بھی طرح جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا لیکن

اس قصے میں کون قصور وار ہے؟؟؟

حکومت وقت یا اس خاتون کے ارد گرد سارا معاشرہ یا ہم سب ؟؟



Post a Comment

1 Comments

Anonymous said…
Appropriate