فیصلہ آپکا ہے گزشتہ دن سیالکوٹ سے ایک خاتون کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آئی جس میں خاتون ایک سنار کی دکان پر پراناپستول دکھاتی ہے اور پھر بیگ میں رکھتی ہے بعد ازاں دکاندار قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیتا ہے
تصویر کا دوسرا رخ خاتون بی اے پاس ہے شوہر میٹرک فیل اور کام کاج کوئی نہیں کرتا ، خاتون تین بچوں کی ماں ہے ، گھر میں بھوک کی وجہ سے مرے ہوئے سسر کا خالی پستول لیتی ہے اور سنار کے پاس پہنچتی ہے پستول دکھا کر واردات کی ناکام کوشش کرتی ہے۔۔ تاکہ گھر میں کچھ کھانے کو آ سکے واللہ و عالم
تصویر کا تیسرا رخ خاتون کی تصاویر اور سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے ، پکڑنے جانے کی اطلاع پر شوہر تھانہ آ کر طلاق دے دیتا ہے اور خاتون کے ماں باپ بھی رشتہ توڑ دیتے ہیں۔۔
تصویر کا چوتھا رخ پولیس کے پوچھنے پر خاتون کا ایک ہی جواب
"میری مجبوری تھی جو ایسا کیا"
تصویر کا پانچواں رُخ اب ایک مثال ہے اگر خاتون جیل سے باہر آکر تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کر لیتی ہے
جرم کو کسی بھی طرح جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا لیکن
اس قصے میں کون قصور وار ہے؟؟؟
حکومت وقت یا اس خاتون کے ارد گرد سارا معاشرہ یا ہم سب ؟؟

1 Comments