ایک مشہور کہاوت ہے کہ اچھا سوچنے والا ہمیشہ اچھا بولتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے۔
افلاطون کے پاس ایک بار عمدہ لباس میں ملبوس آدمی آیا، امیر آدمی نے اپنے لباس کے ذریعے افلاطون پر اثر ڈالنا چاہا۔ لیکن افلاطون نے اسے مخاطب کر کے کہا کہ کوئی ایسی بات کہو کہ پہچانے جاو۔
یہ سچ ہے کہ ایک اچھا بولنے والا دوسرے لوگوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے ۔ وہ اپنے علم سے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔ اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب اس کے پاس کافی علم اور اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت ہو۔ کوئی بھی انسان اس راستے پر تب ہی آسکتا ہے جب وہ عظیم لوگوں کی زندگیوں کو دیکھے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ لوگوں سے سیکھتا ہے کہ زندگی کیسے گزرتی ہے اور ہم بڑے فیصلے کیسے کرتے ہیں۔ جب ہم ان تمام چیزوں پر عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو ہم مختلف لوگوں کے خیالات سے جڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم کسی بھی مسئلے کو اچھی طرح حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم کسی بھی شخص کو اپنی سوچ سے آگاہ کر کے اسے قائل کر سکتے ہیں۔
آئن سٹائن کے بقول ’’اگر کوئی بچہ سائنسی منطق نہیں سمجھتا تو اس سائنسی منطق میں غلطی ہوتی ہے، یا استاد اسے نہیں سمجھ سکتا‘‘۔
0 Comments